مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اقدار کو تباہ کردیا ہے۔ امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پناہ گزينوں کی توہین ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ستمگر بادشاہوں کی تعریف اور تمجید کرکے امریکی اقدار کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ۔ مکین نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ انتخابات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بولنے والے ٹرمپ نے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلئے ہیں اور دہشت گردوں کے حامی ممالک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ ملا لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ابھی جان مک کین کے الزآمات کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے موجود صدر ڈنولڈ ٹرمپ نے دنیا کے سامنے امریکہ کا چھپا ہوا بھیانک چہرہ نمایاں گيا ہے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹر جان مکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اقدار کو تباہ کردیا ہے۔
News ID 1880471
آپ کا تبصرہ